0
Monday 1 Jul 2019 23:16

ایران پر حملہ عالمی امن کو تہہ و بالا کر دیگا، بڑی طاقتیں دانشمندانہ فیصلے کریں، صاحبزادہ ابوالخیر

ایران پر حملہ عالمی امن کو تہہ و بالا کر دیگا، بڑی طاقتیں دانشمندانہ فیصلے کریں، صاحبزادہ ابوالخیر
اسلام ٹائمز۔ عالمی استعمار اسلام دشمنی سے باز آجائے، فلسطین و کشمیر کا مسئلہ حل اور شام و لیبیا میں امن بحال کیا جائے، آئی ایم ایف زدہ حکمرانوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے، اپنے گھر بلائی ہوئی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ میں توہین صحابہ کا معاملہ شامل نہ کروا سکنا مولانا فضل الرحمان کی ناکامی ہے، کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، نوجوانوں کو احساس محرومی کا شکار نہیں ہونے دیں گے، کراچی کو اس کا حق دلوائیں گے۔ یہ باتیں خالقدینا ہال کراچی میں جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کراچی کے زیراہتمام نورانی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر پیر میاں عبدالخالق قادری آف بھرچونڈی شریف، جے یو پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل قاری محمد زوار بہادر، مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے امیر مفتی محمد جان نعیمی، جے یو پی کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی، مرکزی رہنماء شبیر ابو طالب، علامہ عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی و دیگر نے کہیں۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر دنیا میں امن کی بات لاحاصل ہے، اسرائیل اور انڈیا امریکا کی چھتری تلے انسانیت کی تذلیل کر رہے ہیں جبکہ شام، لیبیا، یمن اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ایران پر حملہ عالمی امن کو تہہ و بالا کر دے گا، بڑی طاقتیں دانشمندانہ فیصلے کریں اور مسلمانوں کی جان و مال سے کھلواڑ بند کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف زدہ حکمرانوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا، مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی دونوں کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں، اب ملک میں صرف نظام مصطفےٰ (ص) کی بات ہوگی اور غلامان رسول عربی نظام مصطفےٰ (ص) نافذ کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کراچی پر 31 سال تک قابض گروہ نے کراچی کو تباہ کر دیا تو دوسری طرف صوبائی حکومت بھی بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے امیر پیر میاں عبدالخالق قادری آف بھرچونڈی شریف نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں اہلسنّت و جماعت کے ووٹ کو تقسیم کیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ایسے فرضی کرداروں کو سامنے لائی، جو 22 لاکھ ووٹ کے وزن کو نہ سنبھال سکے اور ملک بھر میں چلنے والی تحریک تحفظ ناموس رسالت کے کارکنوں کو بند گلی کی طرف لے گئے۔
خبر کا کوڈ : 802576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش