0
Monday 1 Jul 2019 23:23

تحریک انصاف کی حکومت جادو ٹونے پر یقین رکھتی ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

تحریک انصاف کی حکومت جادو ٹونے پر یقین رکھتی ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جادو ٹونے پر یقین رکھتی ہے، تمام سازشوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ایک ہی مقصد ہے کہ وہ اقتدار کو طول دیں، عوام کی چیخیں نکلے انہیں پرواہ نہیں، ملک کو معاشی اعتبار سے خطرات ہیں، ان پر توجہ دینے کے بجائے وزیراعظم ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہیں، وزیراعظم سب کچھ چھوڑ کر گھوٹکی آئے کیونکہ پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ انہیں چرانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے ثابت کردیا کہ تحریک انصاف کی حکومت جادو ٹونے پر یقین   رکھتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی جادو ٹونے پر یقین نہیں رکھتی، ہارس ٹریڈنگ پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، سندھ کے ارکان اسمبلی بہادر اور باشعور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 802577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش