0
Monday 1 Jul 2019 23:29

سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز اور آن لائن ٹیکسی سروسز کو کرایوں میں اضافہ نہیں کرنے دیگی، اویس شاہ

سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز اور آن لائن ٹیکسی سروسز کو کرایوں میں اضافہ نہیں کرنے دیگی، اویس شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے وفاق سے سی این جی پر سیلز ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی مہنگی ہونے سے کرایوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز اور آن لائن ٹیکسی سروسز کو کرایوں میں اضافہ نہیں کرنے دے گی، ٹرانسپورٹرز پرامن رہیں، اگر ٹرانسپوٹرز نے وفاقی حکومت کے خلاف کوئی تحریک چلائی تو پیپلز پارٹی ساتھ دے گی، سندھ میں ٹرانسپورٹرز سب سے زیادہ سی این جی  استعمال کرتے ہیں، وفاقی حکومت فی الفور ظالمانہ فیصلہ واپس لے اس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے اور ٹیکس کا بوجھ بھی سندھ کے ٹرانسپورٹرز پرڈالا گیا ہے، سی این جی مہنگی ہونے پر ٹرانسپورٹرز نے منگل کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اویس شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کی بات وفاق تک پہنچائے گی، سندھ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ وفاق سی این جی پر لگائے گئے ٹیکس کا فیصلہ واپس لے۔ اویس شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اگر منگل کو کوئی واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی، وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ ٹرانسپورٹرز پر رحم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے کراچی کے تمام فنڈز روک دیئے ہیں، کے فور پر کام بند کروا دیا گیا ہے، گرین لائن مکمل نہیں کیا جارہا۔
خبر کا کوڈ : 802578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش