0
Monday 1 Jul 2019 23:42

خدا کبھی بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جو قوم خود اپنی حالت بدلنا نہ چاہے، انیس قائم خانی

خدا کبھی بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جو قوم خود اپنی حالت بدلنا نہ چاہے، انیس قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ خدا کبھی بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جو قوم خود اپنی حالت بدلنا نہ چاہے، کراچی کے عوام کو بھی بہتر مستقبل کے لئے میدان عمل میں نکلنا ہوگا، کراچی سمیت سندھ بھر کے باشعور عوام  اپنے بہتر مستقبل کے لئے مصطفی کمال کا ساتھ دیں اور 21 جولائی کے جلسے کثیر تعداد میں شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل لیاقت آباد ٹاؤن کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سی ای سی ممبر نیک محمد، کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر آصف حسنین، جوائنٹ انچارج عبداللہ شیخ اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ انیس قائم خانی نے کہا کہ میگا سٹی کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا گیا ہے، اسکولوں میں معیاری تعلیم نہیں ہے، پینے کا صاف پانی نہیں ہے، 70 ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور جو بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں دوا نہیں، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی، سیوریج کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے، پارکوں کی حالت خستہ حال ہے، یہ کوئی گاؤں گوٹھ نہیں ہے، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہری جن مسائل کا سامنا کررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے شہر کراچی کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ کراچی کے عوام اب بھی پی ایس پی کی طرف دیکھ رہے ہیں اور اس شہر کا مستقبل پاک سر زمین پارٹی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21 جولائی کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے سندھ کے حقوق کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں اور ظلم و ستم کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 802580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش