QR CodeQR Code

گیس اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ غریبوں کیساتھ ظلم ہے، ثروت اعجاز قادری

1 Jul 2019 23:50

اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ملک کی دولت لوٹنے والوں سے دولت وصول کی جائے اور غریبوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ گیس اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ غریبوں کے ساتھ ظلم ہے، پی ٹی آئی حکومت گیس قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک معاشی عدم استحکام سے گذر رہا ہے، ملک کی دولت لوٹنے والوں سے دولت وصول کی جائے اور غریبوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ غریب عوام کو ریلیف دیا جائے، مایوسی والے فیصلے جمہوریت کے منافی ہیں، عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے، ایسے فیصلے جس سے غریب عوام متاثر ہو رہے ہیں، انہیں فوری واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے میڈ ان پاکستان پالیسیوں کو اپنانا ہوگا، بیرونی پالیسیاں کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہیں، بیرونی قرضوں سے حکومت کو اجتناب کرنا چاہیے، اس کا سارا بوجھ غریب عوام پر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں سے نجات، غربت کے خاتمے اور تعلیم و انصاف کی فراہمی کو ہر طبقے کو مساوی فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 802582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802582/گیس-اور-سی-این-جی-کی-قیمتوں-میں-اضافہ-غریبوں-کیساتھ-ظلم-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org