0
Monday 1 Jul 2019 23:52

جھوٹ بول کر میری زبان بند نہیں کی جاسکتی، میں عوام کی آواز بنتا رہوں گا، حلیم عادل شیخ

جھوٹ بول کر میری زبان بند نہیں کی جاسکتی، میں عوام کی آواز بنتا رہوں گا، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔  تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پیش ہونے والی تحریک استحقاق کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج میرے خلاف پیپلز پارٹی کی اراکین خواتین نے تحریک استحقاق پیش کی ہے جس کا جواب دینا ضروری سمجھتا ہوں، مکیش چاولا کی بنیاد ہی جھوٹ پر ہوتی ہے، اس نے میرے  بارے میں کہا کہ میں نے کہا پیپلز پارٹی نے اپنی خواتین کو گندے کاموں پر لگا لگا رکھا ہے، میں چیلینج کرتا ہوں مکیش چاولا کو کہ ثابت کریں کہ میں نے اگر ایسا کہا ہے تمام میڈیا کے کمرے موجود ہیں، ریکارڈنگ بھی موجود ہے، میں مکیش چاولا کے خلاف تحریک استحقاق لاؤں گا، انہوں نے جھوٹ بولا ہے، پہلے بھی مکیش چاولا نے کہا کہ میں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی خواتین کو چور کہا جو ثابت نہیں کر سکے اور بھاگ گئے، میں نے جو کہا تھا اس پر آج بھی کھڑا ہوں، میں نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی خواتین کو گندی باتوں پر لگا رکھا ہے، شمیم ممتاز نے اسمبلی فلور پر گندی باتیں کی تھی جس پر میں نے کہا تھا کہ گندی باتوں پر لگا رکھا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کی خواتین ہمارے لئے معززین ہیں، میں نے کبھی کسی خواتین کے لئے ایسے الفاظ استعمال نہیں کئے، سعید غنی لیکچر دے رہے تھے کہ قومی اسمبلی کی بات قومی اسمبلی میں ہوتی ہے، شمیم ممتاز نے بھی قومی اسمبلی کی بات کو کوٹ کیا تھا، یہ لوگ جھوٹ بول کر حلیم عادل شیخ کی زبان بند نہیں کر سکتے ہیں، میں عوام کی آواز بنتا رہوں گا، میں وضاحت ضرور دونگا لیکن معافی آپ لوگوں کو مانگنی ہوگی جو آپ لوگوں نے جھوٹ بولا ہے۔
خبر کا کوڈ : 802583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش