QR CodeQR Code

کشمیر حساس معاملہ ہے، وپلو ٹھاکر

2 Jul 2019 18:49

بھارتیہ جنتا پارٹی کے راکیش سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صدر راج کی مدت میں اضافہ کرنے اور بین الاقوامی سرحد پر رہنے والے لوگوں کو ریزرویشن فراہم کرنا قومی مسئلہ ہے اور ان پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کے لیڈر وپلو ٹھاکر نے کہا کہ کشمیر میں اسمبلی انتخابات پارلیمانی انتخابات کے ساتھ کرائے جاسکتے تھے لیکن حکومت کا ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پی ڈی پی اور کانگریس حکومت بنانے کی کوشش کر رہی تھی لیکن حکومت نے صدر راج نافذ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو تقسیم کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے، اس سے قومی اتحاد کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلوں اور پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر کی حالت خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں کے لئے ریزرویشن کی حمایت کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے راکیش سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صدر راج کی مدت میں اضافہ کرنے اور بین الاقوامی سرحد پر رہنے والے لوگوں کو ریزرویشن فراہم کرنا قومی مسئلہ ہے اور ان پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر میں کانگریس کی حکومت کے دوران غلطیوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لداخ نے علیحدہ ریجن بنانے سے فائدہ ہوا ہے اور وہاں تعلیمی ادارے کھولے جا رہے ہیں۔ اس دوران سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے کہا کہ کشمیر حساس ہے اور اس سلسلے میں اس کے بارے میں سوچ سمجھ کر بولنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بی جے پی پی ڈی پی اتحاد کو لوگوں نے پسند نہیں کیا اور اس لئے یہ نہیں چل سکا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں ہمیں پاکستانی مقبوضہ کشمیر واپس لینے کی کوشش کرنی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 802596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802596/کشمیر-حساس-معاملہ-ہے-وپلو-ٹھاکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org