QR CodeQR Code

نئے پاکستان میں کوئی بھی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں، فردوس عاشق اعوان

2 Jul 2019 09:57

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کو مصدقہ اطلاعات پر اے این ایف نے حراست میں لیا ہے، اس معاملے میں حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، اے این ایف کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ اُن کی گاڑی میں ہیروئن ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ منشیات کی مالیت 15 سے 20 کروڑ روپے ہے، یہ حکومت کی سیاسی یا انتقامی کارروائی نہیں، ایسے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر قانون اور لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں کوئی بھی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو مصدقہ اطلاعات پر اے این ایف نے حراست میں لیا ہے، اس معاملے میں حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، اے این ایف کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ اُن کی گاڑی میں ہیروئن ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ منشیات کی مالیت 15 سے 20 کروڑ روپے ہے، یہ حکومت کی سیاسی یا انتقامی کارروائی نہیں، ایسے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے اس گرفتاری کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیں گے جبکہ ہم واضح کرتے ہیں کہ اس گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 802630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802630/نئے-پاکستان-میں-کوئی-بھی-آئین-اور-قانون-سے-بالاتر-نہیں-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org