QR CodeQR Code

بھٹو خاندان سے کشمیری عوام کی عقیدت لازوال ہے، چوہدری یاسین

2 Jul 2019 10:57

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو کمزور سمجھنے والے گجر خان میں ہونے والے جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دیکھ لیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ بھٹو خاندان اور بلاول بھٹو زرداری سے پاکستانی، کشمیری عوام کی عقیدت لازوال ہے جس کو کسی طور پر کمزور نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی کو کمزور سمجھنے والے گجر خان میں ہونے والے جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دیکھ لیں کہ کس طرح عوام اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کی کال پر جمع ہو جاتے ہیں۔ وہ یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کو صرف بلاول بھٹو زرداری ہی سنبھال سکتے ہیں، پیپلزپارٹی کے خلاف انتقامی کاروائیاں اس لیے کی جا رہی ہیں کہ پیپلزپارٹی غریبوں آواز کو ایوانوں تک پہنچاتی ہے اور اس ملک کے غریبوں کی پارٹی صرف پیپلزپارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہی اس ملک کے غریبوں کا آخری سہارا ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں عوام کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے حکومت کے ظالمانہ پالیسیوں کو مسترد کیا اور حکمرانوں کو آئینہ دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے پیٹرولیم، گیس اور بجلی کی مصنوعات میں بے تحاشہ اضافہ کیا ہے جو قابل مذمت ہے حکومت نے غریبوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرد حر آصف علی زرداری، محترمہ فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری کے خلاف انتقامی طور پر بوگس اور بے بنیاد مقدمات قائم کر کے ان کو کسی طور پر دبایا نہیں جا سکتا۔ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، انہوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں لیکن طاغوتی طاقتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔


خبر کا کوڈ: 802643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802643/بھٹو-خاندان-سے-کشمیری-عوام-کی-عقیدت-لازوال-ہے-چوہدری-یاسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org