0
Tuesday 2 Jul 2019 11:00

اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس لاہور نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے موٹروے پر سکھیکی کے قریب 21 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی ہے، رانا ثناء اللہ فیصل آباد سے لاہور آ رہے تھے۔ متن کے مطابق برآمد ہونیوالی منشیات میں 15 کلوگرام ہیروئن بھی شامل ہے جبکہ رانا ثناء اللہ کیخلاف ریجنل ڈائریکٹر لاہور نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی۔ ایف آئی آرمیں مزید کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کوجب روکا تو انہوں اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی، ان کے محافظ نے بھی مزاحمت کی تاہم اے این ایف کی ٹیم نے ان کے محافظ کو دبوچ لیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی۔
خبر کا کوڈ : 802644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش