QR CodeQR Code

کشمیری اب کسی چانکیہ سازش کا شکار نہیں ہوں گے، راجہ فاروق

2 Jul 2019 11:11

پی ایم ایل کے پارلیمانی لیڈر راجہ ظفر الحق سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ بہادر کشمیری عوام بھارتی فوج کے تمام تر حربوں، طاقت کے استعمال اور محاصروں کے باوجود اپنے حق خودارادیت کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بہادر کشمیری عوام بھارتی فوج کے تمام تر حربوں، طاقت کے استعمال اور محاصروں کے باوجود اپنے حق خودارادیت کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ امیت شاہ کا دورہ سری نگر ناکام رہا، کشمیری عوام اب کسی بھارتی چانکیہ سازش کا شکار نہیں ہوں گے۔ بھارتی فوج اب معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے بھارتی فوج کی سفاکیت کا نوٹس لیں۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار سینیٹ میں مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر راجہ ظفر الحق سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے خسارے کے بغیر بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔


خبر کا کوڈ: 802648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802648/کشمیری-اب-کسی-چانکیہ-سازش-کا-شکار-نہیں-ہوں-گے-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org