1
Tuesday 2 Jul 2019 11:24

نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات کے لیے احسن اقبال کی نیب میں طلبی

نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات کے لیے احسن اقبال کی نیب میں طلبی
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ نون کے سینیئر نائب صدر اور سابق وزیر داخلہ ومنصوبہ بندی احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے۔ نیب راولپنڈی  کی طرف سے جاری نوٹس میں نون لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کو کل تین جولائی کواسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے اپنے حلقے میں اربوں روپے کی لاگت سے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔ احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا۔ ذرائع کے مطابق نارووال میں اسپورٹس سٹی کی تعمیر کے حوالے سے  پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید  بھی احسن اقبال پر مبینہ کرپشن کے الزامات عائد کرتے چلے آرہے ہیں۔

13جون کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کی گئی ایک پریس کانفرنس میں مراد سعید نے کہا تھاکہ ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا لازمی ہے، احسن اقبال سے 5سوال کیے تھے کسی سوال کا جواب نہیں آیا، اب احسن اقبال کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ ہم نے اب تک این ایچ اے کے چار سو تیس کروڑ روپے ریکور کیے۔ انہوں نے کہا کہ نہ کبھی احسن اقبال سے سوالات کے جوابات آئے اور نہ آئیں گے، ہم ان سے چوبیس ہزار کا جب پوچھتے ہیں تو جواب نہیں آتا۔ مراد سعید نے الزام عائد کیا کہ احسن اقبال دوسری وزارتوں کے کام میں مداخلت کرتے رہے ہیں ہم سارے ثبوت نیب کو دے چکے ہیں، ہم ایک ہفتے کے اندر کمیشن میں ڈیٹا فراہم کردیں گے۔ مراد سعید نے کہا جاوید صادق ان کا ساتھی ہے اور اس کے تمام ثبوت موجود ہیں، احسن اقبال پلاننگ کے منسٹر اور دستخط مواصلات کے منصوبوں پر کر رہے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 802651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش