QR CodeQR Code

یہ معجزہ ہے پیپلز پارٹی رانا ثناءاللہ کا دفاع کر رہی ہے، صمصام بخاری

2 Jul 2019 12:36

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ کیا رانا ثناءاللہ سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں بھی بے گناہ ہیں؟ ماڈل ٹاون میں 14 بے گناہ افراد کو شہید کر دیا گیا اور آج تک ان کے قاتلوں کو سزا نہیں ہوئی، کیا ن لیگ کی قیادت بتا سکتی ہے کہ ماڈل ٹاون میں شہید ہونیوالوں نے کیا جرم کیا تھا جو انہیں شہید کیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ احتساب کے خوف سے سارے چور متحد ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری مکافات عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم کی کمزوری ہے، انہیں بہت پہلے گرفت میں آنا چاہئے تھا، ظلم کی انتہا کرنیوالے بالآخر قانون کے کٹہرے میں آ ہی گئے۔ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ن لیگ کی توپوں کا رخ ہمیشہ غلط سمت میں رہا، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، احتساب سب کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے جابر بھی پکڑ میں آگئے، یہی تبدیلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا رانا ثناءاللہ سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں بھی بے گناہ ہیں؟ ماڈل ٹاون میں 14 بے گناہ افراد کو شہید کر دیا گیا اور آج تک ان کے قاتلوں کو سزا نہیں ہوئی، کیا ن لیگ کی قیادت بتا سکتی ہے کہ ماڈل ٹاون میں شہید ہونیوالوں نے کیا جرم کیا تھا جو انہیں شہید کیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ احتساب کے خوف سے سارے چور متحد ہو رہے ہیں اور یہ معجزہ ہے پیپلز پارٹی رانا ثناءاللہ کا دفاع کر رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 802657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802657/یہ-معجزہ-ہے-پیپلز-پارٹی-رانا-ثناءاللہ-کا-دفاع-کر-رہی-صمصام-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org