QR CodeQR Code

وفاقی کابینہ کا اجلاس، 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا

2 Jul 2019 12:47

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو گا جس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں کابینہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کو ختم کرنے اور سینئر سٹیزن بل 2019ء کی منظوری دے گی۔

کابینہ اجلاس میں بچوں کے حقوق کے لیے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی جبکہ جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزہ جاری کرنے کی منظوری بھی اس ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ 17 ایونیو میں توسیع کے لیے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی، صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی اور پرائیویٹ پاور انفرا اسٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی۔

آج کے اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وفاقی حکومت کے احساس پروگرام پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران حج پلان 2019ء کی منظوری دے گی جبکہ گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں کابینہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کو ختم کرنے اور سینئر سٹیزن بل 2019ء کی منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس میں بچوں کے حقوق کے لئے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی، جبکہ جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزہ جاری کرنے کی منظوری بھی اس ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ 17 ایونیو میں توسیع کے لئے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی، صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی اور پرائیویٹ پاور انفرا اسٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی۔ آج کے اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وفاقی حکومت کے احساس پروگرام پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران حج پلان 2019ء کی منظوری دے گی جبکہ گذشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 802661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802661/وفاقی-کابینہ-کا-اجلاس-11-نکاتی-ایجنڈا-جاری-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org