0
Tuesday 2 Jul 2019 16:28

سرتاج خان کے قتل کیخلاف اے این پی کا احتجاجی مظاہرہ

سرتاج خان کے قتل کیخلاف اے این پی کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے سرتاج خان کے قتل کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں کارکنوں اور پارٹی قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ احتجاج کے شرکاء نے کچھ وقت کیلئے خیبر روڈ کے ایک روٹ کو بلاک بھی کیا جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر موجود پارٹی قائدین کا کہنا تھا کہ اے این پی کی قیادت کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ ابھی تک ایک قاتل بھی گرفتار نہیں ہوا، سرتاج خان ایک جوان تھا جس کی ابھی شادی بھی نہیں ہوئی تھی، گریجویٹ تھا، لیکن ظالموں نے اسے بے دردی کے ساتھ قتل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرتاج خان کو دن دیہاڑے قتل کیا گیا جبکہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ اے این پی پشاور سٹی کے صدر سرتاج خان پر پشاور کے علاقے گل بہار میں نامعلوم افراد نے 29 جون کو فائرنگ کی تھی جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق زخمی سرتاج خان کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
خبر کا کوڈ : 802687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش