0
Tuesday 2 Jul 2019 17:52

جی بی کے عوام کے مطالبات وزیر اعظم تک پہنچائوں گا، ڈاکٹر عارف علوی

جی بی کے عوام کے مطالبات وزیر اعظم تک پہنچائوں گا، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبات وزیر اعظم تک پہنچائوں گا، مجھے اس خطے سے محبت ہے، اس لیے میں جی بی کا پرچار کرتا ہوں۔ ہنزہ التت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جس نے گلگت بلتستان نہیں دیکھا اس نے کچھ نہیں دیکھا ۔مجھے محبت ہے گلگت بلتستان سے اس لئے میں اس خطے کا پرچار کرتا ہوں۔ میں پورے پاکستان کا صدر ہوں، پاکستان میری جماعت ہے۔ اتنی خوبصورت جگہ اللہ کی طرف سے آپ کے پاس امانت ہے، آپ اس کی قدر کریں اور حفاظت کریں۔ جی بی کے لوگوں کو میں مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ نے امن قائم کیا ہے، پاکستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے، گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبات کو میں وزیر اعظم تک پہنچا دونگا۔
خبر کا کوڈ : 802698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش