QR CodeQR Code

جہانگیر ترین کس حیثیت سے سرکاری پلیٹ فارم سے پریس کانفرنس کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

2 Jul 2019 19:25

ایک بیان میں مشیر اطلاعات و قانون سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کو تعاون کی نصیحتوں کے پلندے جہانگیر ترین اپنے پاس رکھیں، وزیر زراعت تو صرف دکھاوے کیلئے ہیں، اصل پریس کانفرنس جہانگیر ترین نے کی، پورا ملک جانتا ہے کہ جہانگیر ترین کی دولت سے تحریک انصاف کا ٹریکٹر چلتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر زراعت اور جہانگیر ترین کی مشترکہ پریس کانفرنس پر مشیر اطلاعات و قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کس حیثیت سے سرکاری پلیٹ فارم سے پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت گروتھ ایمرجنسی کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، سندھ حکومت کو تعاون کے مشورے دینے والے اپنے کرتوتوں پر نظر ثانی کریں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ زراعت کو تباہ کرنے والے زراعت پر باتیں کر رہے ہیں جو قوم کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے، قوم آپ کو اچھی طرح جان چکی ہے اور وہ آپ کے کسی نئے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین تو تحریک انصاف کی اے ٹی ایم مشین ہیں، جہانگیر ترین ملک میں زراعت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں، زراعت گروتھ ایمرجنسی کے نام پر کسانوں کو برباد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کو تعاون کی نصیحتوں کے پلندے جہانگیر ترین اپنے پاس رکھیں، وزیر زراعت تو صرف دکھاوے کیلئے ہیں، اصل پریس کانفرنس جہانگیر ترین نے کی، پورا ملک جانتا ہے کہ جہانگیر ترین کی دولت سے تحریک انصاف کا ٹریکٹر چلتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 802728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802728/جہانگیر-ترین-کس-حیثیت-سے-سرکاری-پلیٹ-فارم-پریس-کانفرنس-کررہے-ہیں-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org