0
Tuesday 2 Jul 2019 19:44

کراچی میں بغیر ہیلمٹ پر 14 ہزار چالان، 8500 موٹر سائیکل ضبط

کراچی میں بغیر ہیلمٹ پر 14 ہزار چالان، 8500 موٹر سائیکل ضبط
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف  شروع ہونے والی خصوصی مہم کے پہلے روز مجموعی طور پر 14 ہزار چالان کرکے 21 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے 15 لاکھ 95 ہزار 700 روپے وصول کرلئے، جب کہ مہم کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 8500 شہریوں کی موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں۔ خصوصی مہم کے دوران ٹریفک پولیس نے 8 ہزار 674 موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف شروع کی جانے والی خصوصی مہم کے پہلے روز ٹریفک پولیس ساؤتھ نے 3 ہزار 472 چالان کرکے 5 لاکھ 20 ہزار 800 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 2 ہزار 466 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا۔ اسی طرح سے ٹریفک پولیس سینٹرل نے 2 ہزار 540 چالان، 3 لاکھ 81 ہزار جرمانہ عائد کرکے 1313 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا۔

ٹریفک پولیس ایسٹ نے 2 ہزار 349 چالان، 3 لاکھ 52 ہزار 350 روپے جرمانہ عائد کرکے 1451 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا، ٹریفک پولیس سٹی نے ایک ہزار 746 چالان، 2 لاکھ 61 ہزار 900 روپے جرمانہ اور 1272 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا۔ ٹریفک پولیس ویسٹ نے ایک ہزار 933 چالان، 2 لاکھ 89 ہزار 950 روپے جرمانہ اور 858 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا، ٹریفک پولیس کورنگی نے 963 چالان، ایک لاکھ 44 ہزار 450 روپے جرمانہ، 705 موٹر سائیکلیں جبکہ ٹریفک پولیس ملیر نے 998 چالان، ایک لاکھ 49 ہزار 700 روپے چالان اور 609 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 802731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش