0
Tuesday 2 Jul 2019 21:20

نیکٹا نے گلگت بلتستان میں مشکوک زرائع آمدن والی این جی اوز کا ڈیٹا طلب کر لیا

نیکٹا نے گلگت بلتستان میں مشکوک زرائع آمدن والی این جی اوز کا ڈیٹا طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ نیکٹا نے گلگت بلتستان میں مشکوک ذرائع آمدن والی این جی اوز کا ڈیٹا طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ جی بی کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرارازم اتھارٹی (نیکٹا) نے احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ گلگت بلتستان میں موجود تمام غیر سرکاری تنظیموں کا ریکارڈ بھیجا جائے، نیکٹا نے این جی اوز سے وابستہ تمام افراد کے شناختی کارڈ، ان کی سرگرمیوں، دفاتر اور گوشواروں سمیت تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ سرکاری زرائع کے مطابق جی بی میں کل 1287 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 998 این جی اوز مکمل طور پرغیر فعال ہیں اور ان کی آمدن و اخراجات پر شکوک و شبہات ظاہر کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے حال ہی میں ایسی تمام تنظیموں کے بارے میں سخت پالیسی اپناتے ہوئے ان کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر نیکٹا سمیت دیگر اداروں پر مشتمل قومی سطح پر فورم تشکیل دیدیا ہے جس میں محکمہ داخلہ گلگت بلتستان بھی بطور ممبر شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 802749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش