QR CodeQR Code

غریبوں کو ریلیف دیئے بغیر معاشی بہتری ممکن نہیں، ثروت اعجاز قادری

2 Jul 2019 21:25

عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے دعوﺅں سے نہیں بلکہ عملی جدوجہد کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی استحکام، دفاع اور ترقی و خوشحالی کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا، غریبوں کو ریلیف دیئے بغیر معاشی بہتری ممکن نہیں ہے، سرمایہ کاری کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں، عوام کو مہنگائی و بے روزگاری سے نجات دلانے کیلئے پی ٹی آئی حکومت کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھوک و افلاس سے پریشان حال بچے فروخت اور خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل ہونگے اور تعمیری سوچ ہوگی، تو ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے دعوﺅں سے نہیں بلکہ عملی جدوجہد کی ضرورت ہے، اتحاد و یکجہتی کے ذریعے معیشت کو مستحکم اور بیرونی سازشوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 802754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802754/غریبوں-کو-ریلیف-دیئے-بغیر-معاشی-بہتری-ممکن-نہیں-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org