0
Tuesday 2 Jul 2019 21:51

لکی مروت میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

لکی مروت میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں موٹر سائیکل ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ گل بادشاہ چوک کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت رقیب اللہ، حاجی خواجہ محمد خان اور خان نواز کے نام سے ہوئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین بینک سے پیسے نکالنے کیلئے آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی عداوت کی بناء پر پیش آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 802763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش