QR CodeQR Code

رانا ثناء اللہ کیخلاف کالعدم تنظیموں تک پیسے پہنچانے کے ثبوت ہیں، صمصام بخاری

2 Jul 2019 22:20

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری اے این ایف نے کی، ان پر منشیات کے کاروبار سے پیسے کمانے کا الزام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف کالعدم تنظیموں تک پیسے پہنچانے کے ثبوت ہیں، انہیں ماڈل ٹاؤن شہداء کو قتل کرانے پر پہلے گرفتار ہونا چاہیئے تھا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری اے این ایف نے کی، ان پر منشیات کے کاروبار سے پیسے کمانے کا الزام ہے۔ صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں قبضے اور لوگوں پر ظلم کیے۔ انہوں نے پلی بارگین کے حوالے سے کہا کہ یہ نیب کا قانون ہے، پلی بارگین ڈیل یا این آر او نہیں ہے، نواز شریف کو مرسی سے ملانا بڑی زیادتی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز شریف نے گھر کا کھانا بند کرنے کا واویلا مچا رکھا ہے، وہ بڑے آدمی ہیں، انہیں دال روٹی کیسے کھلائی جا سکتی ہے، جو ڈاکٹر کہیں یا میاں صاحب کی خواہش ہوگی، وہ جیل کا کک بنا کر دے گا۔ واضح رہے کہ آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ پر سراسر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے، جہاں منشیات بکتی اور استعمال ہوتی تھیں، وہاں کارروائی کی جائے، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لیے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 802765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802765/رانا-ثناء-اللہ-کیخلاف-کالعدم-تنظیموں-تک-پیسے-پہنچانے-کے-ثبوت-ہیں-صمصام-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org