0
Tuesday 2 Jul 2019 23:15

گلگت میں انٹرنیٹ کی ناقص سروس کیخلاف سول سوسائٹی اور طلباء و طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

گلگت میں انٹرنیٹ کی ناقص سروس کیخلاف سول سوسائٹی اور طلباء و طالبات کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں انٹرنیٹ کی ناقص سروس کے خلاف سول سوسائٹی اور طلبہ و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پریس کلب کے باہر فری لانسر نوجوانوں، سول سوسائٹی اور طلبہ و طالبات نے پلے کارڑ اٹھا کر انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور ناقص سروس کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں روزگار نہیں دے سکتی تو انٹرنیٹ کی سہولت ہی دیدے، ہم انٹرنیٹ کے ذریعے روزگار حاصل کر سکتے ہیں اور علاقے کی خدمت کر سکتے ہیں لیکن گلگت بلتستان میں ناقص ترین انٹرنیٹ سروس نے ہمیں ذہنی مریض بنا دیا ہے، جی بی میں ایس سی او کی اجارہ داری ہے، دوسری کمپنیوں کیخلاف عدالت سے حکم امتناعی لے کر ایس سی او نے خطے میں اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی میں ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے، پاکستانی نوجوان انٹرنیٹ کے زریعے سالانہ لاکھوں ڈالر کماتے ہیں اور ملک کی کمزور معیشت کو سہارا دیتے ہیں، گلگت بلتستان میں 25 سو سے زائد نوجوان فری لانسر سروس سے منسلک ہیں لیکن انٹرنیٹ کی ناقص سروس کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جی بی میں ایس سی او کے علاوہ دیگر موبائل کمپنیوں کو بھی تھری جی اور فورجی سروس چلانے کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ پاک فوج کے زیر انتظام سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) گلگت بلتستان میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی واحد کمپنی ہے، جس کی ناقص سروس کیخلاف صارفین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 802770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش