QR CodeQR Code

گلگت میں ایک ہی روز خودکشی کے تین واقعات، دو افراد دریا برد، ایک کو بچا لیا گیا

2 Jul 2019 23:59

بسین کھاری میں ایک بزرگ اور ایک جواں سال لڑکی نے دریائے گلگت میں چھلانگ لگا دی، لڑکی کو موقع پر موجود لوگوں نے بچا لیا۔ مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے امتحان میں کم نمبر آنے پر کنوداس پل سے دریا میں چھلانگ لگا دی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں ایک ہی روز خودکشی کے 3 الگ الگ واقعات میں 2 افراد دریا برد جبکہ لڑکی کو بچا لیا گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق پہلا واقعہ بسین کھاری میں پیش آیا جہاں پر 8 بیٹیوں کے باپ خان ساکن چلاس گونر نے قرض داروں کی طرف سے رقم کی ادائیگی کے لئے بار بار دباؤ ڈالنے کے باعث زندگی سے تنگ آکر دریائے گلگت میں چھلانگ لگا دی، ریسکیو ٹیمیوں سمیت مقامی رضاکاروں کی کوششوں کے باؤجود بھی خان کی نعش نہیں مل سکی۔ دوسرا واقعہ بھی بسین کھاری میں ہی پیش آیا جہاں پر جواں سال لڑکی نے ماں کے ساتھ معمولی جھگڑے پر دریائے گلگت میں چھلانگ لگا دی جنہیں مقامی رضاکاروں نے دریا سے زندہ باہر نکالا، جبکہ تیسرا واقعہ کنوداس آر سی سی پل پر پیش آیا جہاں پر مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والا ابراہیم ولد محمد عالم نامی طالب علم نے امتحانی بورڈ میں نمبر کم آنے پر دریائے گلگت میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ نعش کی تلاش جاری ہے تاہم ریسکیو ٹیموں نے رات کے اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن معطل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 802787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802787/گلگت-میں-ایک-ہی-روز-خودکشی-کے-تین-واقعات-دو-افراد-دریا-برد-کو-بچا-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org