0
Tuesday 21 Jun 2011 19:48

ڈرون حملوں میں حکومت کی رضامندی شامل ہے، مولانا فضل الرحمان

ڈرون حملوں میں حکومت کی رضامندی شامل ہے، مولانا فضل الرحمان
ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ڈرون حملوں کو کتنا ہی ناپسندیدہ قرار کیوں نہ دے، اس کی رضامندی اور مجبوری اس میں شامل ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ آزادی کا نعرہ لگانے والی حکومت آزادی کا دفاع کرنے میں ناکام ہو چکی، موجودہ ملکی حالات ان غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں جن کی بنیاد دو ہزار ایک میں رکھی گئی، اور خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، ملکی سلامتی دائو پر لگی ہوئی ہے اور عوام بھی حکمرانوں اور جرنیلوں سے مطمئن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی خارجہ پالیسی کا محور کشمیر ہے لیکن حکومت افغانستان کی جانب جھکی ہوئی ہے، موجودہ بین الاقوامی حالات میں مسئلہ کشمیر کو لازمی حل ہونا چاہئے۔

خبر کا کوڈ : 80280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش