0
Wednesday 3 Jul 2019 16:05

کشمیری عوام پر ظلم و جبر سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، سید علی گیلانی

کشمیری عوام پر ظلم و جبر سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے حریت کے ترجمان اعلیٰ غلام احمد گلزار کو مسلسل پولیس حراست میں غیر قانونی طور پر نظربند رکھے جانے پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی فوجی طاقت کے بل بوتے پر مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند عوام اور قیادت کو پشت بہ دیوار کرنے کی ضد پر اڑا ہوا ہے اور یہاں کے عوام کے سیاسی، جمہوری اور انسانی حقوق کو پامالی کرنے کے لئے بدترین قسم کی سرکاری ظلم وزیادتی کے ماحول کو پروان چڑھانے میں ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہے۔ حریت رہنما سید علی گیلانی نے اس امر پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں قانون نام کا کوئی بھی نظام موجود نہیں ہے۔

حریت ترجمان کی گرفتاری کی مثال دیتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کہ انہیں 15 جون 2019ء کو علیٰ الصبح اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ انہیں بغیر ریمانڈ حاصل کئے کئی روز تک پولیس حراست میں رکھا گیا اور پچھلے اٹھارہ دنوں میں پانچ FIR درج کرتے ہوئے مختلف عدالتوں کی طرف سے رہائی کے احکامات کو رد کرتے ہوئے غیر قانونی حراست میں رکھا جارہا ہے۔ حریت رہنما نے قید خانوں میں انتہائی کسمپرسی اور مظلومانہ حالت میں ایام اسیری گزارنے والے محبوسین کے صبر و استقلال اور عزم راسخ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کو فرضی مقدمات دائر کرکے پابند سلاسل بنادیا گیا ہے۔ سید علی گیلانی نے بھارت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں زمینی حالات کو محض لاء اینڈ آرڈر مسئلہ گرداننے کی فاش غلطی سے اجتناب کرتے ہوئے اس کو فوجی طاقت سے کچلنے کے بجائے سیاسی طور پر حل کرنے کی جانب اپنی آمادگی کا اظہار کر
ے۔
خبر کا کوڈ : 802805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش