0
Wednesday 3 Jul 2019 10:32

توشہ خانہ کیس، نیب کی ٹیم نواز شریف سے جیل میں تفتیش کریگی

توشہ خانہ کیس، نیب کی ٹیم نواز شریف سے جیل میں تفتیش کریگی
اسلام ٹائمز۔ نیب کی ٹیم توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جیل میں تفتیش کرے گی۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم کا آج کوٹ لکھپت جیل کے دورے کا امکان ہے جہاں نیب اسلام آباد کی ٹیم سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں توشہ خانہ کیس کے حوالے سے تفتیش کرے گی، نواز شریف سے جیل میں تفتیش کے لئے سوال نامہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں گاڑیوں سمیت قیمتی تحفوں کے ذاتی استعمال کے بارے نیب تحقیقات کر رہا ہے جبکہ سابق صدر آصف زرداری بھی اس کیس میں نامزد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 802829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش