QR CodeQR Code

نیٹکو نے رواں سال 22 کروڑ کا منافع حاصل کر لیا، ظفر اقبال

21 Jun 2011 20:03

اسلام ٹائمز:نیٹکو کے ایم ڈی نے کہا کہ نیٹکو نے دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 139 ٹرکوں اور بسوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کیا ہے تاکہ ان کی بہتر انداز میں نگرانی ہو سکے


گلگت:اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی کل آمدنی ایک ارب دس کروڑ میں سے تمام اخراجات کی ادائیگی کے بعد 20 سے 22 کروڑ روپے کا منافع حاصل کر لیا ہے جو نیٹکو کی کامیاب پالیسی کا نتیجہ ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹکو کے ایم ڈی ظفر اقبال نے کہا کہ نیٹکو نے دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 139 ٹرکوں اور بسوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کیا ہے تاکہ ان کی بہتر انداز میں نگرانی ہو سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ بسوں کا ٹریکنگ کنٹرول نظام گلگت اور راولپنڈی آفس میں ہے جبکہ ٹرکوں کی ٹریکنگ کا اضافی کنٹرول ڈائریکٹر سول سپلائی کو دیا ہے تاکہ وہ بھی اپنے آفس میں بیٹھ کر ٹرکوں کی لوکیشن معلوم کر سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نیٹکو سے کسی بھی کنٹریکٹ ملازم کو فارغ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اُنہیں اس قسم کا کوئی حکم ملا ہے۔ میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔


خبر کا کوڈ: 80283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/80283/نیٹکو-نے-رواں-سال-22-کروڑ-کا-منافع-حاصل-کر-لیا-ظفر-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org