QR CodeQR Code

اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم شعبہ تربیت کے زیراہتمام 15روزہ انتظار الفرج سمر کیمپ کا آغاز

3 Jul 2019 11:08

تربیتی پروگرام میں شریک ہونیوالے طلبہ کو تین گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں، پہلے گروپ کا نام علی اکبر (ع) گروپ ہے، جس میں انٹرمیڈیٹ کے اسٹوڈنٹس کو شامل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسکولوں اور کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ تربیت کے زیر اہتمام 15روزہ انتظارالفرج سمر کیمپ میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، انتظارالفرج سمر کیمپ یکم جولائی سے 15 جولائی تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ شریک ہونیوالے طلبہ کو تین گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں، پہلے گروپ کا نام  علی اکبر (ع) گروپ ہے، جس میں انٹرمیڈیٹ کے اسٹوڈنٹس کو شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرا گروپ حضرت  قاسم (ع) ہے، جس میں میٹرک کے اسٹوڈنٹس ہیں اور تیسرا گروپ علی اصغر (ع) کے نام سے موسوم ہے، جس میں میڈل کلاسز کے اسٹوڈنٹس شامل ہیں۔ یکم جولائی سے سمر کیمپ کی  کلاسوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، ایک باقاعدہ علمی ماحول میں یہ کلاسیں جاری ہیں۔ سمر کیمپ کی انتظامیہ نے باقی فعالیت کے ساتھ دعا و مناجات اور نماز صبح کے بعد قرآن پاک کی تلاوت حسن قرائت اور تجوید کی کلاسز بھی شروع کی ہیں، اسی طرح احکام، سیرت، اخلاق، عقائد اور معارف و مفاہیم کے عناوین کے دروس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 802843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802843/اسلام-آباد-ایم-ڈبلیو-شعبہ-تربیت-کے-زیراہتمام-15روزہ-انتظار-الفرج-سمر-کیمپ-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org