0
Wednesday 3 Jul 2019 11:14

لاہور، پی پی پی رہنما بابر بٹ قتل کیس کے 2 ملزم ایئر پورٹ پر قتل

لاہور، پی پی پی رہنما بابر بٹ قتل کیس کے 2 ملزم ایئر پورٹ پر قتل
اسلام ٹائمز۔ دیرینہ عداوت پر لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے کر اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر ایک شخص نے ذاتی دشمنی پر مخالفین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، فائرنگ سے ایئر پورٹ پر خوف و ہراس پھیل گیا، دونوں افراد عمرہ ادائیگی سے واپس آئے تھے، مقتولین پر رہنما پیپلز پارٹی بابر بٹ کے قتل کا مقدمہ درج تھا، ایک کی شناخت زین کے نام سے ہو گئی ہے۔ فائرنگ ایئرپورٹ لاؤنج میں کی گئی، رینجرز اور اے ایس ایف کے دستے بھی ایئر پورٹ پہنچ گئے جبکہ واقعہ کے بعد ایئر پورٹ پر گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے جبکہ عام شہریوں کو بھی جامہ تلاشی کے بعد ایئرپورٹ جانے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ غیر متعلقہ افراد کا ایئر پورٹ میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا فوری ٹونس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور بی اے ناصر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 802849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش