0
Wednesday 3 Jul 2019 11:23

شہید قائد ؒ کی 31ویں برسی کا مرکزی اجتماع 4 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، نثار فیضی

شہید قائد ؒ کی 31ویں برسی کا مرکزی اجتماع 4 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، نثار فیضی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی، ناصران ولایت کانفرنس، کے عنوان سے 4 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، برسی میں پورے ملک سے شہید کے متوالے اور پیروان شرکت کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء اور کانفرنس کے کنوینئر نثار فیضی کی صدارت میں مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم کے سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے نثار فیضی نے کہا کہ قائد شہید حقیقی پیرو ولایت تھے، عاشق امامؑ مہدی تھے، امام حسین (ع) کے حقیقی فرزند تھے، ولایت کے حقیقی مفہوم کو اپناتے ہوئے انہوں نے اپنی زندگی اسلام ناب کو متعارف کروانے میں گزاری، دشمن شناسی اور استعمار دشنمی انکی زندگی کا اہم پہلو تھا، آج انکے معنوی فرزند انکے رستے پر چلتے ہوئے اسی سیرت پر عمل پیرا ہیں، اسی فکر کو نمایاں کرنے کے لیے اس سال شہید کی یاد ناصران ولایت کے عنوان سے ہوگی۔

اجلاس سے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد کی یاد مجلس کے وجود کے دوام کا باعث ہے، شہید سے محبت دین کے حقیقی تشخص کا فہم دیتی ہے، اس عظیم الشان اجتماع میں ہم شرکت کرکے پورے ملک بلکہ پوری دنیا کے سامنے اپنے اجتماعی وجود کا اظہار کرتے ہیں۔ اجلاس سے ملک اقرار مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد نے اپنے جد مولا علیؑ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے مظلومانہ شہادت پائی، انکی یاد اور انکے افکار کو زندہ رکھنا ہماری شرعی ذمہ دای ہے۔ اجلاس میں شرکاء نے موثر رابطہ مہم کی حکمت عملی مرتب کی۔ اس سال ان شاء اللہ اس اجتماع میں تقریباً ایک لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ یہ اجتماع بروز اتوار شام 5 بجے پریڈ گراونڈ میں منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ اجتماع سے مرکزی خطاب قائد وحدت، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے، انکے علاوہ دیگر مکاتب فکر کے مذہبی رہنما خطاب کریں گے۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع راولپنڈی علامہ اکبر کاظمی، ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع اسلام آباد ظہیر نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع چکوال جناب سید اعجاز حسین شاہ، علامہ نیاز حسین بخاری، شبیر ترابی، صادق جعفری، ناصر بلتی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ضلع راولپنڈی غلام محمد عابدی، مولانا ظہیرالحسن کربلائی، صوبائی سیکرٹری جنرل صوبہ کے پی کے علامہ وحید کاظمی نے بھی گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 802854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش