0
Wednesday 3 Jul 2019 11:36

بھارت نے کھیل کے میدانوں کو بھی جنگی میدان بنا دیا، راجہ فاروق

بھارت نے کھیل کے میدانوں کو بھی جنگی میدان بنا دیا، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ کشمیری قوم اپنے شہداء اور اکابرین کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی۔ جولائی اور اگست تاریخ کشمیر میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے کرکٹ میچ کے دوران بھارتی ایما پر ہلڑبازی اور افراتفری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت نے کھیل کے میدانوں کو بھی جنگی میدان بنا دیا ہے، آئی سی سی کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری اگلے تمام میچوں کے دوران پاکستان و آزادکشمیر کے جھنڈے لیکر میدان میں جائیں۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 8 جولائی کو برہان وانی شہید کے یوم شہادت اور 13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر آزادکشمیر بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 802863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش