QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کر دیں

3 Jul 2019 14:43

اعظم سواتی امیر ترین سینیٹرز میں شامل ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 85 کروڑ 61 لاکھ روپے سے  ہے۔ سینیٹر تاج آفریدی 1 ارب 30 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے۔ پرویز رشید غریب ترین سینٹرز میں شامل ہیں ان کے اثاثوں کی کل مالیت صرف  23 لاکھ روپے ہے۔ قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے مالی سال 2018، 2019  کیلئے پاکستانی پارلیمان کے ایوان بالا کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اراکین سینیٹ کی طرف سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئیں دستاویزات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی 10 کروڑ 8 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ انکے پاس 41 لاکھ سے زائد مالیت کے پرائز بانڈ بھی موجود ہیں۔ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 12 کروڑ 64 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں اور انکے کریڈٹ کارڈ کی مد میں 17 لاکھ سے زائد بقایا جات بھی ہیں۔ اعظم سواتی امیر ترین سینیٹرز میں شامل ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 85 کروڑ 61 لاکھ روپے سے  ہے۔ سینیٹر تاج آفریدی 1 ارب 30 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے۔ پرویز رشید غریب ترین سینٹرز میں شامل ہیں ان کے اثاثوں کی کل مالیت صرف  23 لاکھ روپے ہے۔ قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ وزیر قانون فروغ نسیم 48 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے  اثاثہ جات رکھتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 31 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ سینیٹر طلحہ محمود 33 کروڑ 26 لاکھ روپےسےزائد جات رکھتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن 25 کروڑ 66 سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں اور انہوں نے  3 کروڑ 70 لاکھ کی سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے۔

شیری رحمن 190 تولہ سونے کی بھی مالک ہیں۔ ن لیگ کے سینیٹر آصف علی کرمانی 4 کروڑ 34 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں اور انکے پاس 79 لاکھ مالیت کے پرائز بانڈ بھی موجود ہیں۔ وہ لاہور ڈی ایچ اے میں 2 پلاٹس اور راولپنڈی اور لاہور میں بھی ایک ایک پلاٹس کے مالک ہیں جن کی کل مالیت 2 کروڑ 79 لاکھ سے زائد ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے اپنے اثاثوں کی کل مالیت ظاہر نہیں کی۔ انکے دو بنک اکاؤنٹس میں 92 لاکھ سے زائد کی رقم موجود ہے۔ راجہ ظفر الحق اسلام آباد اور کہوٹہ میں گھر اور زرعی کے زمین کے بھی مالک ہیں اور انہیں زرعی زمین وراثت میں ملی ہے۔ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید 59 لاکھ  سے زائد رقم کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر 25 کروڑ 73 لاکھ کے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ انہوں نے  13 کروڑ 4 لاکھ سے زائد غیر منقولہ جائیداد بھی ظاہر کی ہے۔ مصطفی نواز کھوکھر برطانیہ میں بھی جائیداد کے مالک ہیں اور ان کے پاس 4 کروڑ کے پرائز بانڈ بھی موجود ہیں۔ سینیٹرمصطفی نواز کے پاس 4 کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 802909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802909/الیکشن-کمیشن-نے-سینیٹرز-کے-اثاثوں-کی-تفصیلات-بھی-جاری-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org