QR CodeQR Code

پاراچنار، نشے اور کرپشن کیخلاف مقامی تنظیموں کی احتجاجی واک

3 Jul 2019 22:45

پاراچنار شہر سے نشہ اور ہر قسم کے کرپشن کو ختم کرنے کیلئے آج بروز بدھ انجمن حسینیہ، تحریک حسینی اور دیگر تنطیموں نے مرکزی امام بارگاہ سے روانہ ہوکر مشترکہ طور پر واک کی اور پاراچنار کے مختلف بازاروں کا چکر لگا کر واپس امام بارگاہ پہنچے۔ اس دوران دوکانداروں اور کرپشن میں ملوث کرداروں کو الٹی میٹم دیا کہ آج کے بعد بازار میں کسی قسم کے کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم خصوصاً پاراچنار کے جوانوں کو نشے اور فحاشی کے ذریعے بے راہ روی کی راہ پر چلانے کی سازش ایک عرصے سے جاری ہے۔ یہاں تک کہ جوانوں کو مفت نشہ آور مواد فراہم کیا جاتا ہے اور انہیں نشے کا عادی بنایا جاتا ہے۔ دو ہفتے قبل مرکزی جامع مسجد کے پیش امام شیخ فدا حسین مظاہری نے ان سازشوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ جس میں کرم کی سربرآوردہ تنظیمیں جیسے انجمن حسینیہ، تحریک حسینی، آئی ایس او، پاسدار اور علمدار فیڈریشن وغیرہ شامل ہیں۔ علامہ مظاہری نے اس مشن کی ذمہ داری سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین کو سونپی ہے۔ جنہوں نے پاراچنار شہر سمیت اہم دیہات کا دورہ کرکے عوام کو اپنے مقصد سے آگاہ کرنے کے علاوہ ان کا تعاون حاصل کرنے کیلئے ان سے پانچ سے لیکر دس افراد پر مشتمل کمیٹی بھی بنائی ہے۔

پاراچنار شہر سے نشہ اور ہر قسم کے کرپشن کو ختم کرنے کیلئے آج بروز بدھ انجمن حسینیہ، تحریک حسینی اور دیگر تنطیموں نے مرکزی امام بارگاہ سے روانہ ہوکر مشترکہ طور پر واک کی اور پاراچنار کے مختلف بازاروں سے ہوکر واپس آئے۔ اس دوران دکانداروں اور کرپشن میں ملوث کرداروں کو الٹی میٹم دیا کہ آج کے بعد بازار میں کسی قسم کے کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دکانداروں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ دکانوں سے پردے فوری طور پر ہٹائیں۔ اسی طرح مانگنے والی خواتین کو متنبہ کیا گیا کہ راستوں میں فقر کی غرض سے بیٹھنے سے گریز کریں۔


خبر کا کوڈ: 802923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802923/پاراچنار-نشے-اور-کرپشن-کیخلاف-مقامی-تنظیموں-کی-احتجاجی-واک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org