0
Tuesday 21 Jun 2011 21:07

اپوزیشن اور صحافیوں سے ناروا سلوک برداشت نہیں کرینگے، بشیر احمد

اپوزیشن اور صحافیوں سے ناروا سلوک برداشت نہیں کرینگے، بشیر احمد
گلگت:اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بشیر احمد خان نے بجٹ اجلاس سے بائیکاٹ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ون مین شو مہنگا پڑے گا۔ وزیر اعلی کو ممبران اسمبلی کے تحفظات کو دور کرنا پڑے گا، اداروں میں کرپشن پسند اور منظور نظر لوگوں کو مراعات دینا سمجھ سے بالاتر ہے، اپوزیشن کو جائز مقام نہیں دیا جا رہا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے تجاویز پر عمل درآمد کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور گلگت بلتستان کے صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک ہرگز قبول نہیں، اسمبلی کی متفقہ قرارداد کی منظوری اور اس پر عملدرآمد نہ ہونا قانون ساز اسمبلی کی توہین ہے اور گلگت بلتستان کے وقار پر ضرب ہے، ہم نے گلگت بلتستان میں ہم آہنگی، بھائی چارگی کے فروغ اور جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کیلئے صوبائی حکومت سے تعاون کا یقین دلایا جبکہ حکومت خود نہیں چاہتی کہ علاقے کے دیرینہ مسائل حل ہوں، مجبوراً اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کرنا پڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ صحافیوں کے دیرینہ مطالبات پر وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، حقوق کے حصول کیلئے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، وزیر اعلی صحافیوں کے دیرینہ مطالبات کو فوری طور پر منظوری دیکر صحافیوں میں پائی جانے والی تشویش کو دور کریں۔ اُنہوں نے محسن انڈسٹری کو لائسنس منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

خبر کا کوڈ : 80295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش