0
Wednesday 3 Jul 2019 19:17

بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو آئی ایم ایف میں ضم کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو آئی ایم ایف میں ضم کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کو آئی ایم ایف میں ضم کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دھاندلی زدہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ نے ملکی معیشت کی جان نکالنا شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی جان نکلنے کے ساتھ حکومت کے فسطائیت زدہ حربے بھی اب بڑھتے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب روم کے شہری بھوک سے مررہے تھے تو بادشاہ سیزر گلیڈیٹر جنگجوں کے کھیل کے ذریعے عوام کا دھیان ہٹاتا تھا، عمران خان سوچتا ہے کہ وہ تنقید کرنے والوں کو گرفتار کرے گا تو عوام معاشی قتل عام پر توجہ نہیں دے سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 802954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش