0
Wednesday 3 Jul 2019 19:21

سندھ میں تبدیلی پی ٹی آئی کا خواب ہے، وفاق کچھ بھی کرلے حکومت پیپلز پارٹی کی ہی رہے گی، مراد علی شاہ

سندھ میں تبدیلی پی ٹی آئی کا خواب ہے، وفاق کچھ بھی کرلے حکومت پیپلز پارٹی کی ہی رہے گی، مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی پی ٹی آئی کا خواب ہے، پی ٹی آئی نمبروں کے بجائے جادو سے تبدیلی لانے میں ناکام رہے گی۔ جامعہ سیفیہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سیاستدان ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا، یہ چوری کو تیز کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل وزیراعظم کے خلاف چارج شیٹ ہے، وزیراعظم کو خود سوچنا چاہیئے وہ کیا چاہتے ہیں۔ جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نااہل شخص کی بات کیوں سنوں۔ سندھ میں گورنر راج سے متعلق باتوں کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی پی ٹی آئی کا خواب ہے، وفاق کچھ بھی کرلے حکومت پیپلز پارٹی کی ہی رہے گی، پی ٹی آئی نمبروں کے بجائے جادو سے تبدیلی لانے میں ناکام رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 802955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش