QR CodeQR Code

دیامر میں 73 مدارس اور 64 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی

3 Jul 2019 21:48

سوشل ویلفیئر آفیسر دیامر مراد جان نے میڈیا کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی سفارشات پر مدارس اور این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی، مدارس کی غلط طریقے سے رجسٹریشن کرائی گئی تھی جبکہ تمام این جی اوز غیر فعال تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں 73 مدارس اور 64 این جی اوز کی جسٹریشن منسوخ کر دی گئی۔ سوشل ویلفیئر آفیسر دیامر مراد جان نے میڈیا کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی سفارشات پر مدارس اور این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی، مدارس کی غلط طریقے سے رجسٹریشن کرائی گئی تھی جبکہ تمام این جی اوز غیر فعال تھیں جب کی کوئی کارکردگی نہیں تھی، منسوخ شدہ این جی اوز آ اپنے نام سے آج کے بعد کسی بھی قسم کی سرگرمی نہیں کر سکیں گی، اگر مذکورہ این جی اوز کے پاس کسی قسم کی پبلک پراپرٹی موجود ہے تو وہ فوری طور پر متعلقہ رجسٹرار (اسسٹنٹ کمشنر ) کے پاس جمع کرائیں۔


خبر کا کوڈ: 802964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802964/دیامر-میں-73-مدارس-اور-64-این-جی-اوز-کی-رجسٹریشن-منسوخ-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org