QR CodeQR Code

عمران خان عوام کے حالات زار پر توجہ دینے کیبجائے ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں، مرتضی وہاب

3 Jul 2019 21:59

اپنے بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کیلئے سونامی کا لفظ کشش رکھتا ہے، مگر دنیا اسے تباہی کہتی ہے، آج پورا ملک اس "سونامی" سے پریشان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے آپ کو سونامی کہتے ہیں، سونامی تباہی کا دوسرا نام ہے، پاکستان کے عوام کو مہنگائی کے سونامی نے تباہ کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تحریک انصاف کیلئے سونامی کا لفظ کشش رکھتا ہے،  مگر دنیا اسے تباہی کہتی ہے، آج پورا ملک اس "سونامی" سے پریشان ہے، اشیائے خوردونوش کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام ہی نااہل حکومت کا ایجنڈا ہے، پورا ملک اس نااہل حکومت کو کوس رہا ہے، مگر ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران فرانس کی ملکہ کی طرح ہیں، جو عوام سے کہتے ہیں کہ روٹی نہیں ہے تو کیک کھا لو۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عوام کے حالات زار پر توجہ دینے کے بجائے سازشوں اور ہارس ٹریڈنگ میں لگے ہوئے ہیں،جن کی بنا پر پاکستانی عوام سے انکا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 802966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802966/عمران-خان-عوام-کے-حالات-زار-پر-توجہ-دینے-کیبجائے-ہارس-ٹریڈنگ-کر-رہے-ہیں-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org