0
Wednesday 3 Jul 2019 22:07

الیکشن جیتنے والوں کو ایک سال بعد ہی عوام بددعائیں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

الیکشن جیتنے والوں کو ایک سال بعد ہی عوام بددعائیں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کراچی جو پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور پاکستان کا ستر فیصد ریونیو پیدا کرتا ہے، اسکو اللہ تعالی نے آخری دفعہ ہمارے ہاتھوں سے ہی بنوایا تھا، ہمیں ہی پتہ ہے کہ کراچی سمیت پورے پاکستان کے مسائل کیسے حل کرنے ہیں، مسائل حل کرنے کیلئے اختیار کی نہیں بلکہ کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔ گارڈن کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہاکہ 25 جولائی کا الیکشن جیتنے والوں کو ایک سال بعد ہی عوام ہاتھ اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں، کاروبار ختم ہوگئے ہیں، لوگ بےروزگار ہو رہے ہیں، مہنگائی نے متوسط طبقے کو غربت اور غریب عوام کو موت کی طرف دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کے الیکشن نے جنہیں معتبر بنایا تھا، آج وہ ظلم اور نااہلی کے سبب رسوا ہو چکے ہیں، جن کا گمان تھا کہ پی ایس پی 25 جولائی کو ختم ہوگئی، انہیں سخت مایوسی ہوئی ہے، کیونکہ الیکشن کے بعد پی ایس پی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوگئی اور اسکا عملی اظہار 21 جولائی بروز اتوار باغِ جناح میں منعقدہ جلسہ عام میں عوام کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 802967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش