0
Thursday 4 Jul 2019 06:56

بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا، بیرسٹر سلطان

بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے اور اجاگر کرنے میں بڑا اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے اب جبکہ پھر بھارت مسئلہ کشمیر کو ختم کرنے کے لئے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی لابی استعمال کر رہا ہے یہاں تک کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بربریت پر اقوام متحدہ کی رپورٹ شائع کرنے پر بھی پابندی کی بات کی جا رہی ہے۔ ان حالات میں بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو جائے کہ وہ ہر سطح اور فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہان پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں فرینڈز آف کشمیر کی چئیرپرسن غزالہ حبیب سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر فرینڈز آف کشمیر کی چئیرپرسن غزالہ حبیب نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو رواں سال ستمبر میں ڈالاس کے دورے کی دعوت دی جو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کرلی اور کہا کہ جب وہ ستمبر میں امریکہ آئیں گے تو ڈالاس کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں پر سینیٹرز اور کانگریس کے ممبران سے ملاقاتیں کر کے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 802985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش