0
Thursday 4 Jul 2019 10:56

بی جے پی دفعہ 370 پر اپنا موقف واضع کرے، کانگریس

بی جے پی دفعہ 370 پر اپنا موقف واضع کرے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی تنقید کرتے ہوئے اسے فقط نعرے بازی کرکے لوگوں کو بیوقوف بنانے کا الزام لگایا۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے نئی دہلی میں منعقدہ ایک اجلاس میں بی جے پی سے دفعہ 35 اے، دفعہ 370 پر اپنا موقف واضع کرنے کو کہا گیا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی کے ایک سرکردہ رہنما وکرم ملہوترہ نے کی، جس میں متعدد مسائل پر بات ہوئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وکرم ملہوترہ نے کہا کہ بی جے پی نے لگاتار دو پارلیمانی انتخابات دفعہ 35-A، اور دفعہ 370 کو ہٹانے کی یقین دہانی پر جیت لئے ہیں لیکن بعد میں اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لئے کُچھ نہیں کیا۔

انہوں نے بی جے پی سے آئین کے  دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 پر اپنا موقف واضع کرنے کو کہا۔ انہوں نے بی جے پی سے کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کا اعلان کرنے سے قبل حد بندی پر اپنا موقف واضع کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک میں تمام اہم مسائل پر اپنا نظریہ واضع کرے۔
خبر کا کوڈ : 802989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش