0
Thursday 4 Jul 2019 09:20

گرفتار سیاستدانوں سے عام افراد کی ملاقاتوں پر پابندی عائد

گرفتار سیاستدانوں سے عام افراد کی ملاقاتوں پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تمام گرفتار سیاستدانوں کی جیلوں میں عام افراد سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق گرفتار سیاستدانوں سے ملاقاتوں پر پابندی پر عملدرآمد کے بعد اب نواز شریف، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر گرفتار سیاستدانوں سے صرف ان کے اہلخانہ ہی ملاقات کر سکیں گے جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کے گھر سے آنیوالے کھانے اور ڈاکٹرز کو مکمل چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا جیل میں مسلسل  باقاعدگی  کیساتھ طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، خواجہ سعد رفیق، ان کے بھائی سلمان رفیق، رانا ثناءاللہ کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں قید ہیں جبکہ فریال تالپور کراچی میں سب جیل قرار دی گئی رہائش گاہ میں قید ہیں۔ اس کے علاوہ سابق صدر آصف زرداری نیب کی تحویل میں ہیں۔ اس سے قبل قیدیوں سے ملاقات کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاستدان اہلخانہ کے علاوہ پارٹی کارکنان سے بھی ملاقات کیا کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 803007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش