0
Thursday 4 Jul 2019 09:43

امت کو فتنوں سے بچانے کیلئے علماء کردار ادا کریں، فضل رحیم اشرفی

امت کو فتنوں سے بچانے کیلئے علماء کردار ادا کریں، فضل رحیم اشرفی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی اور استاد الحدیث مولانا محمد یوسف خان نے لاہور میں جامع مسجد فاضل ملتان روڈ میں اصلاحی بیان و مجلس ذکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتنوں کا دور ہے اور فتنوں سے امت کو بچانے کیلئے علماء کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز ہمارا قدم قبر کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن ہم نے آخرت کو فراموش کرتے ہوئے دنیا کو اپنا مقصد بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہشات اور گناہوں کا زنگ ہمارے دلوں پر چڑھ گیا ہے جس کا حل صرف اور صرف قرآن مجید کی تلاوت اور فکر آخرت ہے۔ انہوں نے کہا اس کے لیے ہمیں اللہ والوں کی صحبت سے حاصل کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی اللہ تعالی کے احکامات کی اطاعت اور اسوۂ رسول اکرمؐ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 803020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش