QR CodeQR Code

تحریک آزادی کشمیر میں جولائی کا مہینہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، راجہ فاروق

4 Jul 2019 10:05

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ 19جولائی 1947ء کا دن کشمیریوں کی جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب مسلمانان جموں و کشمیر نے سرینگر میں قراردار الحاق پاکستان منظور کر کے اپنی منزل کا تعین کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر میں جولائی کا مہینہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 13جولائی 1931ء کا دن ریاست کی تاریخ کا اہم دن ہے جب بائیس مسلمانوں نے اذان کی تکمیل کے دوران جام شہادت نوش کر کے تحریک آزادی کشمیر کی عملی طور پر بنیاد رکھی اسی طرح 19جولائی 1947ء کا دن کشمیریوں کی جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب مسلمانان جموں و کشمیر نے سرینگر میں قراردار الحاق پاکستان منظور کر کے اپنی منزل کا تعین کیا۔ انہوں نے کہا کہ 8 جولائی 2016ء میں کشمیری نوجوان برہان مظفر وانی کی شہادت نے کشمیریوں کی تحریک کو بھرپور قوت مہیا کی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح 27 جولائی 1946ء کا دن انتہائی اہم ہے جب کشمیریوں نے قرارداد آزادکشمیر کی شکل میں اپنے مقاصد کا تعین کیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کہ آزادکشمیر بھر سمیت پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں آباد کشمیری ان قومی ایام کو بھرپور طریقہ سے منائیں گے۔ وزیراعظم راجہ محمد فاروق خان نے مسلم لیگ نواز کی ڈسٹرکٹ، سٹی اور تحصیل کی سطح کی تنظیموں، یوتھ، ایم ایس ایف کے علاوہ پارٹی کے تمام ونگز کو ہدایت کی کہ وہ جولائی کے مہینے کے قومی دنوں کو منانے کا اہتمام کریں۔


خبر کا کوڈ: 803042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803042/تحریک-آزادی-کشمیر-میں-جولائی-کا-مہینہ-انتہائی-اہمیت-حامل-ہے-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org