QR CodeQR Code

پاراچنار، سول انتظامیہ اور نانبائیوں کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم

5 Jul 2019 22:31

مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ 180 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے ہوگی، تمام  نانبائیوں نے مرکز اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ہڑتال ختم کرکے اپنی دکانیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں نانبائیوں کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں جاری تین روزہ ہرتال آج اختتام کو پہچ گئی۔ ہڑتال سول انتظامیہ اور تندور والوں کے مابین ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوئی۔ خیال رہے کہ تندور والوں نے 3 دن سے اپنی دکانیں بند کر رکھی تھیں۔ انکا دعویٰ اور مطالبہ تھا کہ اس وقت چونکہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، چنانچہ آٹے کا وزن 130 گرام کیا جائے اور روٹی کی قیمت 15 کی بجائے 20 روپے کی جائے گی۔ تندور والوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ 165 گرام وزن کی روٹی کی قیمت اگر 15 روپے لگائی جائے تو اس سے انکا نقصان ہی نقصان ہوگا۔ جس پر انتظامیہ نے مخالفت کرتے ہوئے یہ حکم جاری کر دیا کہ 195 گرام وزنی روٹی 15 روپے میں عوام کو مہیا کی جائے۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ چونکہ نانبائی اکثر غریب لوگ ہیں، مہنگائی کے اس دور میں ان کا گزارہ اس قیمت میں نہیں چل سکتا۔ انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ نانبائیوں کے ساتھ خصوصی رعایت کی جائے۔ انہوں نے سول حکومت اور نانبائیوں کو 180 گرام وزنی روٹی 15 روپے میں بیچنے کا مشورہ دیا۔ آخر میں انتظامیہ اور نانبائیوں کے مابین اس بات پر اتفاق ہوا کہ 180 گرام وزنی روٹی کی قمیت 15 روپے مقرر ہوگی۔ تمام  نانبائیوں کی جانب سے مرکزی انجمن حسینیہ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا اور آج سے ہڑتال ختم اور اپنی دکانیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 803147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803147/پاراچنار-سول-انتظامیہ-اور-نانبائیوں-کے-مابین-کامیاب-مذاکرات-بعد-ہڑتال-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org