0
Thursday 4 Jul 2019 19:50

پولیس انسپیکٹر کو شہید اور اہلکاروں کو زخمی کرنیوالے پی ٹی ایم رہنما گرفتار

پولیس انسپیکٹر کو شہید اور اہلکاروں کو زخمی کرنیوالے پی ٹی ایم رہنما گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انسپیکٹر ظہیر کو شہید اور دو اہلکاروں کو زخمی کرنے والے پی ٹی ایم (پشتون تحفظ موؤمنٹ) کے تین رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں آر پی او عبداللہ خان اور ڈی پی او یاسر آفریدی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ٹی ایم رہنماؤں نے فائرنگ کر کے پولیس انسپیکٹر اور دو اہلکاروں کو زخمی کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹاؤن شپ میں واقع گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران پی ٹی ایم رہنماؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی۔ پولیس حکام کے مطابق بنوں ڈویژن میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس پر پابندی عائد ہے، پی ٹی ایم رہنماؤں نے قانون کی خلاف ورزی کی اور ریاستی اداروں کے خلاف شر انگیز تقاریر بھی کیں۔ حکام نے بتایا کہ تینوں رہنماء 5 مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو ارسال کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 803151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش