0
Thursday 4 Jul 2019 20:10

معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے پانچویں مرتبہ نانگا پربت چوٹی سر کر لی

معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے پانچویں مرتبہ نانگا پربت چوٹی سر کر لی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے دنیا کی نویں بڑی اور پاکستان کی دوسری بڑی چوٹی نانگا پربت سر کرلی ، انہوں نے یہ کارنامہ پانچویں مرتبہ سر انجام دیا ہے، وہ اس سے قبل نانگا پربت دو سال قبل فروری 2016ء کے سرد موسم میں سر کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ سکردو کے گائوں سدپارہ سے تعلق رکھنے والے محمد علی سدپارہ پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں جنہوں نے دنیا کی 14 آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیوں میں سے سات چوٹیاں سر کر چکے ہیں. محمد علی سدپارہ کے ہمراہ 10 غیر ملکی کوہ پیماؤں نے بھی نانگا پربت سر کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 803153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش