0
Thursday 4 Jul 2019 21:02

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو عالمی عدالت میں سنایا جائیگا

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو عالمی عدالت میں سنایا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ عالمی عدالت انصاف پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو سنائے گی۔ کلبھوشن کیس کی آخری سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوئی تھی جس میں بھارت اور پاکستان کے وفود نے شرکت کی تھی۔ بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے کی تھی جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصور خان کر رہے تھے۔ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کا فیصلہ 21 فروری کو محفوظ کیا تھا۔ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے سنایا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے صدر جج عبدالقوی احمد یوسف ہیگ کے پیس پیلس میں فیصلہ سنائیں گے اور تمام کارروائی عالمی عدالت انصاف کی ویب سائٹ پر براہ راست دکھائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 803161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش