0
Thursday 4 Jul 2019 21:11

عوام کے معاشی حالات ابتر اور ناقابل برداشت ہیں، لیاقت بلوچ

عوام کے معاشی حالات ابتر اور ناقابل برداشت ہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیاسی و پارلیمانی امور کے انچارج لیاقت بلوچ نے لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ریاستی طاقتور ادارہ کا ایک پیج پر آنا اچھا ہے لیکن اس حسن اتفاق سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا، عوام کے معاشی حالات ابتر اور ناقابل برداشت ہیں، سیاسی محاذ پر بحران اچھا شگون نہیں، بحرانوں سے نجات اور پاکستان دشمن قوتوں کے مقابلہ کیلئے سیاست میں استحکام، قانون، عدلیہ اور آئین کی بالادستی، شرافت، برداشت اور باہمی احترام کی قدروں کو بحال کیا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت کشمیر پر کمزور موقف اور سودے بازی کا رویہ ترک کرے، امریکی خوشنودی کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا شیطان رویہ ذہن سے نکالے اور کشمیر و فلسطین پر قائداعظمؒ کے اصولی موقف کی پاسبانی کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھارت دہشتگردی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں پرامن کشمیریوں کو ظلم اور تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، انسانی حقوق پامال ہیں حکومت بھارتی مکروہ چہرے کو بے نقاب کرے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے غیر مستقل ممبر شپ کیلئے پاکستان نے بھارت کی حمایت کر کے گناہ بے لذت کمایا اور کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ افغانستان ایک مرتبہ پھر فیصلہ کن دوراہے پر کھڑا ہے، افغانستان کے عوام میں امریکہ بھارت اور اسرائیل نے نفرت کا زہر بھرا ہے، قومی قیادت افغانستان میں امن و استحکام کیلئے ہمہ پہلو قومی پالیسی اختیار کرے، ضیاء الحق دور میں بھی پاکستان کی پالیسی بالآخر قوتوں نے ناکام بنا دی اور اب بھی تمام تر امریکی مدد کے باجود پاکستان تنہائی کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 803162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش